ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی 78ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس میں تل ابیب سمیت متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق "آپریشن وعدہ صادق 4" کے تحت نئی لہر میں ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت مختلف مقامات پر ملٹی وارہیڈ میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے جبکہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی نشانے پر رہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اب تک ان کی زیادہ تر جنگی یونٹس اور بسیج فورسز کو مکمل طور پر متحرک نہیں کیا گیا تاہم ضرورت پڑنے پر مزید فورسز کو بھی میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر نظر رکھیں کیونکہ ایران کی جانب سے بڑا سرپرائز سامنے آ سکتا ہے۔