کراچی میں 25 سے 29 مارچ تک تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

image

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 30 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے جس کے زیر اثر مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26 اور 28، 29 مارچ کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اندرون سندھ کے علاقوں سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں 24 مارچ کی شام سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث 25 سے 29 مارچ تک شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US