اسرائیلی صدر ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے

image

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں محفوظ رہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر ہرزوگ شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب پہاڑی علاقے میں ایک میزائل گرا اور اسی دوران صدر شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 78 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فورسز نے حملوں میں جدید میزائلز جیسے عماد اور قدر استعمال کیے اور جدید ڈرونز کے ذریعے دشمن کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US