مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران جنگ بندی مذاکرات کے لیے پاکستان کی فعال سفارتکاری کو عالمی میڈیا نے بھی سراہا ہے۔
امریکی اخبار The New York Times سمیت دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی قیادت نے ٹیلی فونک سفارتکاری کے ذریعے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے برقرار رکھے، جن میں تہران، ریاض، ابوظہبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز کے اہم حکام شامل تھے۔ ان رابطوں کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور جنگ بندی کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ سفارتی کاوشیں امن کے قیام اور ممکنہ مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ خاص طور پر شہباز شریف اسحاق ڈار اور عاصم منیر کی قیادت میں مربوط حکمتِ عملی اختیار کی گئی، جس کا مقصد خطے میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی یہ سفارتی پیش رفت نہ صرف عالمی سطح پر اس کے مثبت کردار کو اجاگر کر رہی ہے بلکہ خطے میں دیرپا امن کے امکانات کو بھی تقویت دے رہی ہے۔