سلالہ پورٹ اور دبئی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا، ترجمان خاتم الانبیاہیڈکوارٹرز

image

ایران کی خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی مفادات کو نشانہ بناتے ہوئے مختلف مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سلالہ پورٹ کے قریب ایک امریکی کارگو جہاز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دبئی میں یوکرین کی اینٹی ڈرون فیکٹری پر بھی حملہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی کمانڈرز اور فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں دبئی میں دو مختلف مقامات پر 500 سے زائد امریکی فوجی موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کے بعد امریکی فوج کے پاس ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US