عالمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خنداب جوہری تنصیب پر حملہ کیا، جس سے یہ پلانٹ شدید متاثر ہوا ہے۔
ایجنسی کے مطابق خنداب واٹر پلانٹ اب آپریشنل نہیں رہی، تاہم اس پلانٹ میں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ خنداب پلانٹ کو 27 مارچ کو نشانہ بنایا گیا۔ عالمی ایجنسی نے بتایا کہ وہ ایرانی جوہری تنصیبات کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔