وعدہ صادق 4 کی 90 ویں لہر، ایران نے 7 امریکی فضائی اڈوں اور ٹیک کمپنی کو نشانہ بنایا

image

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں اہم فوجی اور ٹیکنالوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق یہ حملے "آپریشن وعدہ صادق 4" کی 90 ویں لہر کے تحت کیے گئے جس میں امریکا اور اسرائیل کی فضائیہ کے سات ائیربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بحرین میں قائم ایک بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد مبینہ طور پر کمپنی نے خطے سے اپنے آپریشنز محدود یا بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد دشمن کی عسکری اور تکنیکی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل براہِ راست مقابلے کے بجائے مخصوص اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں تو مزید اہم اہداف اور کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایرانی حکام نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکی قیادت کو قرار دیا اور کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US