پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کوششوں کے نتائج کے بارے میں جلد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
رضا امیری مقدم کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر جنگ بندی اور سفارتی حل کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔