ایران-امریکا مذاکرات میں اہم پیش رفت، جنگ بندی پر سنجیدہ بات چیت جاری

image

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری پسِ پردہ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ جنگ بندی کے امکانات بھی مضبوط ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے Axios کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ثالثوں کے ذریعے موصول ہونے والے ایرانی جواب کو ”حوصلہ افزا“ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی نئی تجویز اگرچہ امریکی توقعات کے مکمل مطابق نہیں، تاہم یہ ابتدائی اندازوں سے کہیں بہتر سمجھی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت دونوں فریقوں کے درمیان سنجیدہ سطح پر جنگ بندی کے امکانات پر غور جاری ہے، جبکہ ثالثی میں شامل ممالک اور سفارتی حلقے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بھرپور دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زیر غور تجاویز میں عارضی جنگ بندی اور اس کے بعد مستقل امن معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے نکات شامل ہیں۔

امریکی اور علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا اور ممکنہ وسیع جنگ کے خطرے کو کم کرنا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی حتمی معاہدے کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US