امریکی تجزیہ کار نے ایران کو امریکا اور اسرائیل کے خلاف تنازع میں فاتح قرار دے دیا

image

امریکی تجزیہ کار ماریو نوفل نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال میں ایران کو فاتح قرار دے دیا۔

ماریو نوفل نے اپنے تجزیے میں کہا کہ اگر کسی کو اس دعوے پر یقین نہیں آتا تو وہ ایران کے وہ اہم نکات اور شرائط دیکھ لے، جنہیں بالآخر تسلیم کیا گیا۔

ان کے مطابق کسی بھی تنازع کے نتائج کا اندازہ صرف فوجی کارروائیوں سے نہیں بلکہ سیاسی، سفارتی اور اسٹریٹجک کامیابیوں سے بھی لگایا جاتا ہے، اور ایران نے اس محاذ پر اپنی پوزیشن مضبوط بنائی۔

امریکی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جنگ یا کشیدگی کے بعد اگر کسی فریق کے بنیادی مؤقف یا مطالبات کو قبول کرلیا جائے تو اسے سیاسی اور سفارتی فتح تصور کیا جاتا ہے۔

ماریو نوفل کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور عالمی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا واقعی ایران نے اس تنازع میں اسٹریٹجک برتری حاصل کی یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US