پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کردی

image

پاکستان نے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے نہ صرف معصوم انسانی جانوں کے ضیاع بلکہ بنیادی ڈھانچے کی وسیع تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کے قیام کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے ٹھوس اور ہنگامی اقدامات کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور استحکام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US