جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق صبح سے اب تک جنوبی لبنان کے علاقے صرفند میں دو بار اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی میں گزشتہ روز بھی اسرائیلی حملوں کے دوران بڑی تباہی ہوئی، جس میں 200 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی جھڑپوں کے آغاز کے بعد یہ ایک دن میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔
ادھر مجموعی صورتحال کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اب تک جاری جنگ کے دوران اموات کی تعداد 1600 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور طبی عملے کے متعدد افراد بھی شامل ہیں۔