ایرانی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایران کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی جبکہ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے۔

ملاقات میں اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مخلصانہ ثالثی کردار جاری رکھے گا اور بامقصد نتائج کے حصول کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ خطے میں امن کے فروغ اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US