اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرے کے دوران شرکا نے نیتن یاہو کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل تمام محاذوں پر جاری جنگوں کو فوری طور پر بند کرے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر 'جنگ روکو' اور 'نسل کشی بند کرو' جیسے نعرے درج تھے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگی صورتحال کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، لہٰذا حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر امن کی جانب پیش قدمی کرنی چاہیے۔
انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے تاہم مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حکومت سے جنگ کے خاتمے کا پرزور مطالبہ جاری رکھا۔