ایرانی پاسدارانِ انقلاب (سپاہِ پاسداران) نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی تو خطے میں کسی بھی ملک کی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔
ایرانی افواج کے سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے علاقائی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ خلیج فارس میں سیکیورٹی کی فراہمی کا اصول سب کے لیے یکساں ہوگا، بصورتِ دیگر کسی کے لیے بھی سیکیورٹی نہیں ہوگی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی بندرگاہوں اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھانے کا عزم رکھتا ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں پورے خطے کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بیان ایک ایسے نازک وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بحری سلامتی کے حوالے سے خدشات اور بین الاقوامی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔