ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اور جنگ بندی کے بقیہ ایام کے دوران آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی رہے گی۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی جہازوں کے محفوظ گزر کے لیے مخصوص راستوں کی نشاندہی پہلے ہی کر دی گئی ہے، تاکہ بحری آمدورفت بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے اس اعلان کو خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور عالمی توانائی سپلائی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔