آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

image

آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 9.4 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کھلنے سے تیل کی سپلائی میں بہتری کی توقع ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US