امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو شاندار قرار دیا اور شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے دونوں رہنماؤں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور امن کے فروغ کے لیے قابلِ قدر اقدامات اٹھائے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور وہ ان اقدامات کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کا یہ کردار مستقبل میں مزید بہتری کی بنیاد بنے گا۔