اسلام آباد ریڈ زون میں وزارتوں اور اداروں میں ورک فرام ہوم کا اعلان

image

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے آج ورک فرام ہوم کریں گے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور عملے کو شہر میں موجود اور تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کام معطل رہے گا۔ وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں سماعتیں منعقد نہیں ہوں گی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت پر یک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی۔

عدالت کی 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا، جبکہ عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے۔ برانچ رجسٹریاں عدالتی اور انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی 21 اپریل کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق ریڈ زون کی بندش کی وجہ سے ہائی کورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US