جارحانہ کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کیلیے تیار ہیں، سربراہ خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر

image

ایرانی فوج کے مشترکہ کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللّہی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے بیان دیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول انتہائی مستحکم ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زمینی حقائق کے حوالے سے غلط بیانیہ پیش کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب، ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملوں کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا ایرانی جہاز کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا یقینی طور پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US