ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو متوقع ہوسکتا ہے، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو متوقع ہوسکتا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ”اچھی پیش رفت“ سامنے آ رہی ہے اور جلد مزید مثبت خبریں متوقع ہیں۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ موجودہ ناکہ بندی برقرار رکھی جائے، جبکہ ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار رہنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کیلیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا، تاہم ساتھ ہی سفارتی حل کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US