ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو اہم ثالث قرار دے دیا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں اہم ثالث قرار دیا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی علاقائی تنازعات میں ایک مؤثر ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی سفارتی کوششیں اہمیت اختیار کر چکی ہیں اور وہ مختلف فریقین کے درمیان رابطے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US