صومالیہ کے قریب عملے سمیت آئل ٹینکر یرغمال، وفاقی وزارت بحری امور نے نوٹس لے لیا

image

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کی جانب سے آئل ٹینکر پر حملے اور اسے یرغمال بنائے جانے کے واقعے پر تین دن بعد میڈیا رپورٹس سامنے آنے پر وفاقی وزارت بحری امور نے نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو 11 رکنی پاکستانی عملے کی بحفاظت بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشن مؤثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ وزارت اور متعلقہ حکام مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ عملے کی رہائی کے لیے وزارت خارجہ سے فوری سفارتی رابطوں کی درخواست بھی کردی گئی ہے تاکہ صومالیہ کی حکومت کے تعاون سے پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا جاسکے۔

اس وقت سمندر میں محصور پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US