پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے شروع

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 19 روپے 39 پیسے بڑھا دیے گئے ہیں، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔

مزید تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی میں فی لیٹر 3 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی نافذ کر دی گئی ہے، جو اس سے پہلے صفر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی کی سرکاری تعطیل کے باعث قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان معمول سے پہلے، آج ہی کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US