ایرانی افواج امریکی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز

image

ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات موجود ہیں، اور ایرانی مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق جعفر اسدی کا کہنا تھا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کسی بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ تنازعے کی صورت میں نہ صرف ایرانی افواج بلکہ عوام اور مختلف سیاسی گروہ بھی متحد ہیں، حتیٰ کہ وہ حلقے بھی جو ماضی میں اختلافات رکھتے تھے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی مذاکراتی پیشکش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اپنی نئی مسودہ تجویز پاکستان کو پیش کی ہے، تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں سفارتکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرتا ہے یا تصادم کا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران دونوں آپشنز کے لیے تیار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US