2027 تک جنگ جاری رہی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، آئی ایم ایف

image

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے متعلق جاری کشیدگی طویل ہونے کی صورت میں عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں آئی ایم ایف کی سابقہ معاشی پیش گوئیاں اب مکمل طور پر درست نہیں رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے اندازہ لگایا گیا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کشیدگی عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور مہنگائی میں معمولی اضافے کا باعث بنے گی۔

تاہم ایم ڈی آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ اگر یہ تنازع 2027 تک جاری رہا اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تک برقرار رہی تو مہنگائی میں شدید اضافہ اور عالمی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US