آئی ایم ایف کی ساورن ویلتھ فنڈ پر سخت شرائط، قرض لینے دینے پر پابندی کی تجویز

image

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے مجوزہ ساورن ویلتھ فنڈ کے حوالے سے متعدد پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے، جس کا مقصد مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ ساورن ویلتھ فنڈ کو کسی بھی قسم کا قرض لینے یا ادھار حاصل کرنے سے مکمل طور پر گریز کرنا ہوگا۔ اسی طرح فنڈ کے ذریعے سرکاری، نجی اداروں یا افراد کو قرض فراہم کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید برآں، مجوزہ شرائط کے تحت ساورن ویلتھ فنڈ کو قرضوں کی ضمانت دینے یا اپنے اثاثے گروی رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاکہ مالی خطرات کو محدود رکھا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات کم کرنے اور ان میں اصلاحات لانے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا چکا ہے، جس کے تحت ساورن ویلتھ فنڈ کے دائرہ کار اور استعمال پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق ان شرائط کا مقصد مالیاتی شفافیت کو بہتر بنانا اور مستقبل میں ممکنہ معاشی خطرات سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US