وزیراعظم کا پروجیکٹ فریڈم روکنے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

image

وزیراعظم شہباز شریف نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی نقل و حمل میں معاونت سے متعلق امریکی منصوبے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو عارضی طور پر معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اس منصوبے کو روکنے کا بروقت اعلان کر کے جرات مندانہ قیادت کا ثبوت دیا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر برادر ممالک، بالخصوص سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر صدر ٹرمپ کا مثبت ردعمل خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیشرفت ایک ایسے دیرپا معاہدے کی بنیاد بنے گی جو خطے اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنائے گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ان تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے جو مکالمے اور تحمل کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

انہوں نے اس نازک مرحلے پر سفارت کاری کو ترجیح دینے کے عمل کو خطے کی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US