پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فضائیہ نے دشمن کو کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق نے قومی اعتماد اور ادارہ جاتی عزم کو مزید مضبوط کیا جبکہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایک مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فضائیہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ کارکردگی ملکی دفاع میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں