آئندہ دو روز تک سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہے گا

image

کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم موسم گرم اور مرطوب برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 39 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ اس وقت جنوب مغربی سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں نمی کی وجہ سے گرمی کی اصل شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز تک سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US