گوادر پورٹ پر ایک اور کارگو جہاز کی کامیاب برتھنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق ایم وی یوان ہانگ ویئے گوادر پورٹ پر تقریباً 34 ہزار ٹن سامان لے کر پہنچا ہے جس میں 20 ہزار سے زائد کارگو آئٹمز شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز سے ابوظہبی اور کویت کے لیے بھی کارگو گوادر میں اتارا جائے گا۔
وزیر بحری امور نے کہا کہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں جدید سہولیات اور انفراسٹرکچر کی بہتری کا عمل جاری ہے جس سے مستقبل میں تجارتی حجم میں مزید اضافہ متوقع ہے۔