خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مشاورت جاری ہے، ایران

image

وزارت خارجہ ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پیشہ ورانہ انداز میں ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران نے خطے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی تجاویز کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے چین کو بھی واضح کر دیا ہے کہ امریکی اقدامات خطے میں بے چینی اور عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق خطے کی صورتحال کے تناظر میں مختلف ممالک کے ساتھ مشاورت جاری ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جاسکے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ روز بیجنگ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US