امریکی بے ایمانی خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، عباس عراقچی

image

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ناروے کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا دھمکی آمیز رویہ، اشتعال انگیز بیان بازی اور بے ایمانی خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کا اصل مسئلہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار کی جانے والی خلاف ورزیاں ہیں، جبکہ ایران اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق نئے ضوابط تیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ صورتحال اور منظر نامے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اگر دنیا بربریت اور تسلط پسندی کو مسترد کرتی ہے تو اسے ایران کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US