امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے دوران امریکی وفد کو دی جانے والی تمام اشیا امریکا واپسی سے قبل ائیر فورس ون میں لے جانے سے روک دی گئیں۔
امریکی وفد کے ہمراہ بیجنگ جانے والی صحافی ایملی گڈان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکشاف کیا کہ ائیر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے وفد کے ارکان نے چینی حکام کی جانب سے فراہم کردہ تمام اشیا ایک مخصوص ڈبے میں جمع کرا دیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان اشیا میں شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز اور دیگر سامان شامل تھا، جسے طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ایملی گڈان کے مطابق یہ اقدام بظاہر سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت کیا گیا تاکہ چین کی جانب سے فراہم کردہ کسی بھی چیز کو امریکی صدارتی طیارے میں منتقل نہ کیا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکام حساس نوعیت کے غیرملکی دوروں کے دوران سیکیورٹی اقدامات کو غیرمعمولی اہمیت دیتے ہیں۔