امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری فیصلے کرنا ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کو جلد پیش رفت کرنی ہوگی، بصورت دیگر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے اور صورتحال میں تاخیر اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدے کی طرف پیش رفت نہ کی تو اسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مفاہمت کی راہ اپنائے۔
ٹرمپ کے اس بیان کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق یہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔
دوسری جانب ایرانی نائب صدر نے کہا ہے کہ دشمن ممالک کے فوجی ساز و سامان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔