پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر ملک یو اے ای کے ساتھ کھڑا ہے اور ایسے واقعات خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔
پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔