پاکستان کی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران ایران امریکہ مذاکرات پر بات ہوسکتی ہے۔تاہم انھوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل کے دورہ ایران کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ اس سے پہلے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایک بار پھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے حوالے سے ’تنازعے کے حل کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔
- وزیر اعظم چین میں ایران امریکہ مذاکرات پر بات کریں گے، فیلڈ مارشل کے دورہِ ایران کی تصدیق نہیں کر سکتے: پاکستانی دفتر خارجہ
- امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں ٹول (فیس) لینے کا نظام نافذ کرتا ہے تو امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی معاہدہ ممکن نہیں رہے گا۔
- امریکہ نے ایران جنگ کے باعث تائیوان کو 14 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت مؤخر کر دی
- ایران کا کہنا ہے کہ فی الحال مذاکرات کا مرکز صرف لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے پر ہے اور میڈیا میں کیے جانے والے دعوے، بشمول افزودہ موادمحض میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پولینڈ میں مزید 5000 فوجی بھیجے گا، حالانکہ ایک ہفتہ پہلے پینٹاگون نے وہاں 4000 فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کر دیا تھا۔
- پاکستان کے وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ تہران میں ملاقات کی ہے۔
- ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ کے دوران 'ملبے کے نیچے سے 7,200 سے زائد افراد کو زندہ نکالنے' میں کامیاب رہی
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کی تصدیق کرتے ہیں نا تردید، ترجمان وزارت خارجہ پاکستان