سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سویڈن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران جا رہے ہیں، ان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ہے ایران سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔
- فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے: سرکاری میڈیا
- وزیر اعظم 23 مئی کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے اور اپنے اس دورے کے دوران وہ ایران امریکہ مذاکرات پر بات کریں گے: پاکستانی دفتر خارجہ
- امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں ٹول (فیس) لینے کا نظام نافذ کرتا ہے تو امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی معاہدہ ممکن نہیں رہے گا۔
- امریکہ نے ایران جنگ کے باعث تائیوان کو 14 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت مؤخر کر دی
- ایران کا کہنا ہے کہ فی الحال مذاکرات کا مرکز صرف لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے پر ہے اور میڈیا میں کیے جانے والے دعوے، بشمول افزودہ موادمحض میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پولینڈ میں مزید 5000 فوجی بھیجے گا، حالانکہ ایک ہفتہ پہلے پینٹاگون نے وہاں 4000 فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کر دیا تھا۔
- پاکستان کے وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ تہران میں ملاقات کی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ، ’امید ہے ایران سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا‘: مارکو روبیو