امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران ایک ممکنہ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، تاہم انھوں نے واضح کیا کہ وہ صرف اسی صورت میں کسی معاہدے پر دستخط کریں گے جب امریکہ کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں۔ ایران کے صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد مذاکرات میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایران صرف اپنے عوام کے قانونی حقوق کے حصول کا خواہاں ہے‘۔
- پاکستان کے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم اور نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر
- جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں: اسماعیل بقائی
- سفارت کاری کے دوران بھی امریکہ ممکنہ طور پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے: امریکی ٹی وی
- خیبر پختونخوا میں بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تھانہ میریان کی حدود میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوئے
ایران سے معاہدے کے ’بہت قریب‘ پہنچ چکے ہیں: ٹرمپ؛ ’امریکہ سے مذاکرات میں انتہائی احتیاط ضروری ہے‘، پزشکیان