امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ انھوں نے ایران کے ساتھ ایک معاہدے کا مسودہ دیکھا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ کافی ہے، تو انھوں نے کہا کہ ’میں نہیں جانتا، میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا۔‘ دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے اگر متعلقہ فریقین اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تو یہ پیش رفت خطے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتی ہے۔
- پاکستان کے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم اور نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر
- جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں: اسماعیل بقائی
- سفارت کاری کے دوران بھی امریکہ ممکنہ طور پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے: امریکی ٹی وی
- خیبر پختونخوا میں بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تھانہ میریان کی حدود میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوئے
معاہدے کے ’بہت قریب‘ ہیں: ٹرمپ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے فون کر کے مذاکرات کی کامیابی پر مبارکباد دی: ایرانی سفیر