ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘ اور انھوں نے امریکی ٹیم کو ’کسی معاہدے میں جلدی نہ کرنے‘ کا کہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’وقت ہمارے حق میں ہے۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے مذاکرات کاروں کو کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
- اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور اُن کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ 'ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔'
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ’ان کا ملک دنیا کو اس بات کا یقین دلانے کے لیے تیار ہے' کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں‘
- اگلے چند گھنٹوں میں دنیا کو ’اچھی خبر‘ ملے گی لیکن ’حتمی‘ نہیں: مارکو روبیو
- اُمید ہے کہ مذاکرات سے ’ایک مثبت اور پائیدار نتیجہ دسترس میں ہے‘: اسحاق ڈار
- ایک معاہدہبڑی حد تک طے پا چکا ہے، جس کی حتمی تفصیلات اس وقت زیرِ غور ہیں اور جلد اس کا اعلان کیا جا سکتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
’مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں بڑھ رہے ہیں، امریکی ٹیم کو کہا ہے کہ معاہدے میں جلد بازی نہ کریں‘: ڈونلڈ ٹرمپ