امریکی فوج نے ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ ٹرمپ نے ایران معاہدے کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کرنے کا عندیہ دینے کے ساتھ ساتھ دھمکی دی ہے کہ اگر عمان نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے دیگر ممالک جیسا رویہ نہ رکھا تو ’ہمیں اس کو تباہ کرنا پڑے گا۔‘
- تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ
- ٹرمپ کا ایران معاہدہ دیگر ممالک کی معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کرنے کا عندیہ
- امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے عمان کا رویہ دیگر ممالک جیسا نہ ہوا تو ’ہمیں اس کو تباہ کرنا پڑے گا‘
- ہم ایران کے ساتھ مذاکرات سے ابھی مطمئن نہیں، لیکن ہو جائیں گے: ٹرمپ
- اُمید رکھتے ہیں کہ امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا: شہباز شریف کی ایرانی ہم منصب سے فون پر گفتگو
ایران پر امریکہ کے نئے حملے اور ٹرمپ کی شرط: ’ابراہیمی معاہدے میں سعودی عرب اور دیگر ملک شامل نہ ہوئے تو شاید معاہدہ نہ ہو‘