کویت نے ایران پر ڈرون اور میزائل حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے خطے میں ایک خطرناک کشیدگی قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کویتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستِ کویت کی سرزمین کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے والے ایرانی مجرمانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے بندر عباس میں ہونے والے حملوں کے جواب میں ایک امریکی ایئربیس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا، تاہم پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس امریکی ایئربیس کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔