صدر مملکت آصف زرداری نے بجٹ اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی

image

صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو شام 5 بجے منعقد ہوگا، جبکہ اسی روز شام 6 بجے سینیٹ کا بجٹ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا اور بجٹ تجاویز پر ابتدائی بحث بھی متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US