ایران امریکا مذاکرات، معاہدے کے مسودے میں تبدیلیوں کی اطلاعات

image

ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کو محض وعدوں اور ضمانتوں پر اعتماد نہیں، بلکہ صرف عملی اقدامات کو ہی اصل معیار سمجھا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک دوسرا فریق عملی پیش رفت نہیں کرتا، ایران بھی کسی قسم کا اقدام نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق کسی بھی معاہدے میں اصل برتری اس فریق کو حاصل ہوتی ہے جو اگلے دن کے لیے بہتر تیاری رکھتا ہو۔

ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے مسودے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، تاہم یہ دستاویز ابھی حتمی شکل اختیار نہیں کرسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US