ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں ارنا اور تسنیم کے مطابق، اپنے دورے کے دوران محسن نقوی کی ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ تہران روانگی سے قبل محسن نقوی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اپنے تہران کے سفر کے لیے ہدایات حاصل کیں۔
- پاکستان کے وزیرِ داخلہ تہران پہنچ گئے، ’محسن نقوی ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے پیغام لے کر آئے ہیں‘: ایرانی میڈیا
- پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ نے مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے
- راولاکوٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں
- بحرین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امن میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے قائم نہیں کیا جا سکتا، ایران فوری طور پر حملوں سے باز آئے۔'
- امریکی ’جارحیت‘ کے بعد کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب
پاکستان کے وزیرِ داخلہ تہران پہنچ گئے، ’محسن نقوی ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے پیغام لے کر آئے ہیں‘: ایرانی میڈیا