سید فیصل گیلانی نے منگل کے روز خود کو مبینہ طور پر ممنوعہ تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے الگ کرلیا ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ماضی میں عوامی فلاح کے مقصد کے تحت اس پلیٹ فارم کا حصہ رہے تاہم اب ان کے مطابق تنظیم اپنے اصل مقصد سے ہٹ چکی ہے اور مبینہ طور پر پرتشدد سرگرمیوں سے منسلک ہوگئی ہے۔
سید فیصل گیلانی نے وادی راولا کوٹ میں پیش آنے والے حالیہ پرتشدد واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اس گروپ کی کسی بھی سرگرمی سے وابستہ نہیں ہیں۔
انہوں نے تنظیم کے حالیہ طرزِ عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدامات سے معصوم شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ اس تنظیم سے کسی قسم کا تعلق نہیں رکھیں گے اور پرامن سیاسی و سماجی جدوجہد کے حامی ہیں۔