حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔
اس کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔