ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات آج، پاکستان اور قطر ثالثی کردار ادا کریں گے

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ایران کے مفاد میں ہیں اور امید ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت متعدد بار واضح کر چکی ہے کہ ملک ایٹم بم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ مسعود پزشکیان کے مطابق امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر ایران نے دستخط کر دیے تھے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان آج تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی موجود ہوں گے، جبکہ دونوں ممالک ثالثی کے طور پر ایرانی اور امریکی وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایران کو امید ہے کہ بات چیت کے اس نئے مرحلے سے دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کم کرنے میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US