حلیم بنانا آسان مگر اس کو گھوٹنا مشکل ،صرف پانچ منٹ میں دیگ گھوٹیں اور مزے سے کھائيں

image

عام طور پر حلیم زيادہ تر افراد کی پسندیدہ ہوتی ہے لیکن اکثر افراد اس کو بنانے کی مشقت کے سبب اکثر خواتین اس کو پکانے سے ہچکچاتی ہیں اور اگر پکانے کے لیۓ تیار بھی ہو جائیں تو اگر حلیم کا گھوٹا ٹھیک سے نہ لگا ہو تو ساری محنت پر پانی پھر جاتا ہے

حلیم کو گھوٹنے کا پرانا طریقہ

عام طور پر حلیم کو گھوٹنے کے لیۓ لکڑی کا ایک بڑا ہتھوڑے نما گھوٹنا استعمال کیا جاتا ہے جس کو پکڑ کر گھنٹوں حلیم کو گھوٹا جاتا ہے یہ ایک سخت مشقت بھرا کام ہوتا ہے جس کے لیۓ خصوصی مہارت کی بھی ضرورت ہوتی ہے یہ عمل اس وقت تک کیا جاتا ہے جب تک ساری دالیں اور گوشت یک جان نہ ہو جائيں اگر اس کو غلط طریقے سے کیا جاۓ تو حلیم ذائ‍قے میں جتنی بھی لذیذ ہو مگر اس کو کھانے کا حقیقی لطف حاصل نہیں ہوتا ہے

حلیم میں گھوٹا لگانے کا صحیح وقت

اگر آپ حلیم پکا رہے ہیں تو اس میں گھوٹا لگانے کا صحیح وقت حلیم کی تیاری میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے وقت سے قبل گھوٹا لگانے کی صورت میں نہ صرف فالتو توانائي ضائع ہو گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ حلیم کی لذت میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے حلیم کا گھوٹا شروع کرنے کا سب سے بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب اس کا گوشت اور دالیں مکمل طور پر گل چکی ہوں اور ان کا پانی سوکھنے لگے زيادہ پانی کے ساتھ گھوٹا لگانا نہ صرف دشوار ہوتا ہے بلکہ اس صورت میں حلیم بھی پتلی رہ جاتی ہے لہذا یاد رکھیں گھوٹا لگانے سے قبل پانی ضرور سکھا لیں۔

حلیم کی دیگ کو صرف پانچ منٹ میں گھوٹنے کا جدید طریقہ

حلیم کو صرف پانچ منٹ میں گھوٹنے کے اس جدید طریقے کے لیے آپ کو پینٹ کو مکس کرنے والے ایک دھاتی مکسر کی ضرورت ہوتی ہے جو کسی بھی ہارڈ وئير کی دکان سے آسانی سے دستیاب ہو سکتا ہے

اس مکسر کو کسی بھی ڈرل مشین میں فٹ کر لیں اور اس کو حلیم کی دیگ میں ٹائم دیکھ کر چلانا شروع کر دیں صرف پانچ منٹ کے اندر نہ صرف حلیم مکمل گھوٹی جائے گی بلکہ اس کے اندر دال اور گوشت کے ملاپ سے جو لیس پیدا ہوتی ہے جو اس کی حقیقی لذت بناتی ہے وہ بھی پیدا ہو جاۓ گی امید ہے اس طریقے سے آپ انتہائي کم وقت میں بہت لذيذ حلیم تیار کر سکیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US